فرقہ واریت پھیلانے والوں کو نہ روکا تو تباہی مقدر بن جائیگی:طاہراشرفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالم اسلام کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کیلئے علماء ،مفکرین کا کردار بہت اہم ہے ، 23 اپریل کو عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے ، عالمی اسلامی فکری اتحاد کے بارے میں اہم اعلان کیا جائے گا، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہرمحموداشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور پیغام اسلام کانفرنس کی استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی،مولانا شفیع قاسمی، مولانا طیب شاد قادری، مولانا زبیر زاہد، مولانا عبدالقیوم، مولانا اسد فاروق، مولانا اسید الرحماhن سعید، مولانا اشفاق پتافی بھی موجود تھے ، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ تمام مسائل کا حقیقت پسندانہ حل نکالا جائے ، اگر فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والی قوتوں کو نہ روکا گیا تو امت مسلمہ شام، عراق، یمن کی طرح تباہی کی طرف چلی جائے گی۔