فیروزوالا:ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی وسامان سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کھایانوالہ ٹول پلازہ کے قریب ڈاکوئوں نے سڑک پر درخت رکھ کر فیصل آباد سے لاہور آنے والے کار سواروں کو لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل اور چیک چھین کر لے گئے۔ فیصل آباد کا خالد ساتھی کے ہمراہ کار پر سوار لاہور آ رہا تھا جب تھانہ بھکھکی کے علاقے میں پہنچے تو ڈاکووئں نے انہیں اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا، فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے مریدکے میں افتخار سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے نواں کوٹ بھکھکی میں شاہد کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری کر لیا۔ شرق پور میں ڈاکوئوں نے اشتیاق کے گھر میں جب کہ ڈاکوئوں نے متعدد راہگیروں کو روک کر لوٹ لیا۔ زیورات، نقدی، موبائل اور گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ اے ڈویژن، بی ڈویژن اور فیروزوالا کے علاقے سے نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل اور دیگر سامان چوری کر لیا۔