سی سی پی او لاہور سے خانہ کعبہ کے کلید برادر صالح زین العابدین کی ملاقات
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس سے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح زین العابدین شبی اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالرحمن نے سی سی پی او آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر امین وینس نے کہا کہ ڈاکٹر صالح زین العابدین سے ملاقات باعث اعزاز جبکہ سی سی پی او آفس آمد باعث برکت ہے۔ سعودیہ عرب پاکستان کا بہترین اسلامی دوست ملک ہے جس کے ساتھ عرصہ دراز سے حکومتی سطح پر دیرینہ مراسم قائم ہیں۔ ڈاکٹر زین العابدین شبی کو دہشت گردی کے خلاف پنجاب خصوصاََ لاہور پولیس کی قربانیوں، روزمرہ کے معاملات، پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے بنائی گئی خاص ایس او پی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صالح زین العابدین شبی نے کہا کہ سی سی پی او لاہور قابل اور محنتی پولیس آفیسر جبکہ دہشت گردی کے خلاف لاہور پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔