لاری اڈا مسافر خانے کے قریب 32سالہ نامعلوم شخص کی پراسرار ہلاکت
لاہور (نامہ نگار)لاری اڈہ کے علاقہ میں32سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے ۔ لاری اڈہ مسافر خانے کے قریب 32سالہ نامعلوم شخص کی نعش پولیس نے قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔