سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو چور چند گھنٹوں میں گرفتار، 9 لاکھ روپے کی نقدی برآمد، مقدمہ درج
لاہور (نامہ نگار)شمالی چھائونی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو چوروں کو گرفتارکرکے نولاکھ روپے رقم برآمد کرکے مقدمہ در ج کرلیا ہے۔ شمالی چھائونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشفاق اور اعظم نامی دو چوروں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان گزشتہ روز طلحہ نامی شہری کے گودام میں داخل ہو کر دفتر سے 11لاکھ روپے چوری کر کے لے کر فرار ہوگئے تھے۔ جنہیں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چندگھنٹوں بعد گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور ان سے 9لاکھ روپے رقم برآمد کر لی جبکہ باقی دو لاکھ روپے رقم کی برآمدگی کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔