توہین عدالت کی درخواست، چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست گزار کا مؤقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کو درخواستگزار کا موقف سن کر 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو چیف سیکرٹری کی ذاتی حثیت میں طلبی ہو سکتی ہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر نواز کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بطور سنیر میڈیکل آفیسر کے طور پر 18 گریڈ پر کام کر رہا تھا19 گریڈ کے اہل تھا لیکن محکمہ کی جانب سے ترقی دیے بغیر ریٹائرڈ کر دیا گیا درخواستگزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجو درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر پندرہ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔