جنونی شخص کا اسٹیٹ لائف کے دفتر پر حملہ،سامان تباہ کر دیا، اہم ریکارڈ ضائع
رائے ونڈ (نامہ نگار) شب جنونی شخص نے پنجاب کالج کے قریب واقع اسٹیٹ لائف کے دفتر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوا اور دفتر میں موجود سامان کو الٹا پلٹا کر تباہ کردیا جبکہ اہم قیمتی کاغذات کو سیف الماریوں سے نکال کر ان پر پانی پھینک دیا محلے داروں کے اطلاع پر اسٹیٹ لائف ایریا منیجر ابوبکر سیفی نے 15پر کال کی تو پولیس نے دفتر میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مذکورہ شخص جنونی ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے آخری اطلاعات تک ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔اہم ریکارڈ ضائع ہونے سے سٹاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔