22 قمارباز گرفتار، ایک لاکھ سے زائد کی نقدی، 12 موبائل برآمد
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ سرکلر اور مریدکے سٹی پولیس نے چھاپے مار کر 22 قماربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی رقم اور بارہ موبائل قبضہ میں لے لئے ہیں۔ ایس ایچ او سٹی مریدکے سلیم نیازی نے اے ایس آئی عبدالخالق ورک کے ہمراہ اطلاع ملنے پر دائوکے میں چھاپہ مار کر جوا کھیلتے ہوئے چودہ قماربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 70 ہزار روپے کی رقم اور بارہ موبائل برآٰمد کر لئے ہیں۔ شاہدرہ پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور موبائل قبضے میں لے لئے۔