قومی سائیکلسٹ عبدالرحمن پلوا نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بورے والا(نامہ نگار)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی سائیکلسٹ عبدالرحمن پلوا نے 20ہزار کلو میٹر سے زائد کا طویل سفر طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،قبل ازیں بھارت کے سائیکلسٹ نے 150200کلو میٹر سفر طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا،عبدالرحمن پلوا کا بورے والا پہنچنے پر شاندار استقبال ،لاہور پہنچ کر 21ہزار کلو میٹر کا سفر مکمل کریں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل سائیکلسٹ عبدالرحمن پلوا نے 25ستمبر 2017کو لاہور سے پورے ملک کا سائیکل پر چکر لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور پاکستان ایک پر امن ملک کا دنیا کو پیغام دینے کے سلسلہ میں جس سفر کا آغاز کیا تھا اس سلسلہ میں انہوں نے کراچی سے خیبر اور بلوچستان سے گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں جا کر امن کا پیغام بھی دیا جب وہ اپنے اس سفر کے دوران گزشتہ روز بورے والا پہنچے تو ٹریکرزکلب بورے والا کے صدر ڈاکٹر شاہد اقبال کی قیادت میں مقامی ٹریکرز خالد حسین ،محمد حنیف زاہد،قاسم خاں سلدیرا،امجد خاں تجوانہ،خان اکبر علی خاں ،عبید اللہ معاویہ اور دیگر نے استقبال کیا ۔