ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ کینٹ کچہری‘ ججز کی حاضری چیک کی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کینٹ کچہری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیشن جج نے تمام ججز کی حاضری کو چیک کیا۔کینٹ کچہری کے تمام ججز صاحبان اپنی اپنی عدالت میں موجود تھے۔سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن سے اپنی سیٹ پر نہ ہونے پر وضاحت طلب کر لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے تمام ججز کو اولڈ کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کچہری کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور احاطہ عدالت میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔