حکمران 5 برس میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنیوالے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کر سکے (ن) لیگ نے الیکشن کے وقت قوم کو چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اوور بلنگ بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کرنے پر قوم سے معافی مانگیںکیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔