پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، کیچپ فیکٹری، حلیم پوائنٹ، واٹرفلٹریشن کمپنی سیل
لاہور (صباح نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائیاں کر تے ہوئے 319فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ملاوٹی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری ،نا قص اجزاء کے استعمال پرمعروف حلیم پوائنٹ اور واٹر فلٹریشن کمپنی کو پی ایف اے کا لو گو استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ930کلو جعلی ا ورمضر صحت کیچپ، 1400کلو خام مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔ نا قص انتظامات پر43 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 174کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔