فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیئرمین کو ہائیکورٹ سے نوٹس
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر بورڈ کے چیرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو سنیارٹی پر مختص 25 فیصد کوٹہ پر ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ نہیں بنایا جا رہا محکمہ کی جانب سے من پسند افراد کو نواز جا رہا ہے متعدد بار محکمہ کو درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق ترقی دینے کا حکم جاری کریں۔