ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق پاکستان اور چین کی سالانہ مشاورت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایٹمی عدم پھیلائو اور ہتھیاروں پر کنٹرول کے حوالہ سے پاکستان اور چین کے درمیان سالانہ مشاورت کا پانچواں دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی طرف سے ڈی جی برائے ڈس آرما منٹ کامران اختر نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس مشاورت میںدونوں ملکوں نے تمام تر موضوعات کا احاطہ کیا۔