ترک افواج کی شمالی عراق میں کارروائیاں‘ 5 دہشت گرد ہلاک‘ ٹھکانے تباہ
انقرہ /دمشق(آئی این پی)ترک مسلح افواج کے شمالی عراق کے زاپ علاقے پر فضائی حملے میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے ‘‘کے 5 دہشت گرد مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکا م کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں علاوہ ازیں دہشت گردوں کی جانب سے پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کردہ تین اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سیرت کی تحصیل پرواری میں بھی فوج نے فضائی کارروائی کی۔ جس کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے‘ تیسری کارروائی خطائے امانوس میں کی گئی جس میں دو دہشت گرد مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔