رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے: یوسف نسیم
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری توانائی (پاور ڈویژن) یوسف نسیم کھوکھر اور ایڈیشنل سیکرٹری توانائی (پاور ڈویژن) ڈاکٹر عامر احمد نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر یوسف نسیم نے کہا کہ رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں جہاں کہیں نئے ٹرانسفارمرز اور لائنیں نصب کرنے کی ضرورت ہے وہ کام فی الفور مکمل کئے جائیں جہاں کہیں ٹرالی ٹرانسفارمرز نصب ہیں ان کی جگہ متعلقہ استعداد کا نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے اور فیلڈ میں موجود تمام ٹرالیاں سپیئر کرکے کسی امکانی برقی ایمرجنسی کیلئے سب ڈویژنوں میں مہیا کی جائیں وفاقی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک اور گرمیوں کی آمد سے قبل سٹوروں میں متعلقہ میٹریل پورا کیا جائے اس موقع پر گیپکو کے چیف ایگزیکٹو محمد زاہد سلیم نے بتایا کہ گیپکو کا سسٹم نہایت مستحکم ہے لہذا گیپکو میں منسٹری کی پالیسی کے مطابق ہائی لاسز فیڈروں کے علاوہ کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے اجلاس میں چیف انجینئرز غضنفر عباس رضوی جنید اختر محمد ریاض ذوالفقار احمد ، بلال ارشاد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی چیف فنانشل آفیسر ایاز احمد، ایڈیشنل ڈی جیز محمد صدیق ملک اورنگزیب ملہی سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی وفاقی سیکرٹری نے گیپکو آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران فیصل نفیس یوسف میاں عبدالقیوم، چودھری امتیاز احمد سی بی اے یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان جنرل سیکرٹری عبدالرزاق جٹھول سے بھی ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل اور مطالبات سنے۔