10 ملین گانٹھ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں: محمد محمود
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ صوبہ میں امسال 6 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس سے 10 ملین گانٹھ کے پیداوار ہفد کے حصول کی خاطر تمام ممکنہ وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں کپاس کی کاشت 31 مئی تک ہر حالت میں مکمل کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں ممبران قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد ولی شاہ، چودھری محمد اشرف ایم پی اے ملک ارشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت سید ظفر یاب حیدر، ڈاکٹر عابد محمود، چودھری خالد ڈائریکٹرز ڈاکٹر صغیر احمد، محمد فاروق جاوید سمیت چیئرمین پی سی پی اے سعد اکبر خان، آصف مجید، راؤ شاہد اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت ایک لاکھ ایکڑ کیلئے بیج کپاس کی منتخب اقسام پر کروڑوں روپے کی سبسڈی بحسا 700 روپے فی بیگ فراہم کی جا رہی ہے کپاس کے کاشتکاروں کو 14 کروڑ 74 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سپرے مشینری سبسڈی پر فراہم کی گئی ہے کاشتکاروں کو جدید معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ دس ہزار رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فونز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔