کراچی میں لو ڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجا وز کر گیا
کراچی(اسٹاف رپو رٹر) نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دینے کے باوجود14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،عوام کا کہناہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔لوڈشیڈنگ کادورانیہ چودہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے، جس سے عوام شدیدمشکل کا شکار ہیں۔لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی کے سات صنعتی علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف صنعت کاروں اور تاجروں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا الیٹی میٹم دیتے ہوئے صنعتوں کو تالا لگانے کی دھمکی بھی دے دی ہے عوام کا کہناہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔دوسری جانب گیس کی فراہمی کے معاملے پر کے الیکٹریک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیا ن تنازعہ تاحال برقرار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیالیکٹرک گیس کی کمی کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کررہی ہے، نیپرا نے کیالیکٹرک کو بند پاور پلانٹس فرنس آئل پر چلانے کی ہدایت کردی ہے۔پیرا رپورٹ کیمطابق گیس کی فراہمی کم ہوئی ہے تاہم کے الیکٹرک فرنس آئل سے بجلی بنا کر غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بچ سکتی تھی۔کے الیکٹرک کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے۔