ن لیگ سندھ کی قیا دت میں رد و بدل پر ملا جلا رد عمل
کراچی (اسٹاف رپو رٹر)مسلم لیگ سندھ کی قیا دت میں تبدیلی پر مسلم لیگ کے رہنمائو ں اورکارکنو ں نے ملے جلے کا ر د وعمل کا اظہار کیا ۔ مسلم لیگ سندھ میں رد وبدل کی خبر مسلم لیگ کے حلقوں میں جنگل کو آگ کی طرح پھیل گئی اور اخبارات میںفون کا لوں کا تا تا بندھ گیا ۔ اس بارے میں نوائے وقت نے مسلم لیگ رہنما اعظم لو ہا نی سے رابطہ کیا تو انہو ں نے شاہ محمد شاہ اور سلیم ضیا ء کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن انتخا بات میں تنا ئج دینے کی پو زیشن میں آجا ئے گی ۔