بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن 21اپریل کو شروع ہوگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی آل کراچی بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن 21اور22اپریل کو کھیلی جائے گی کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر ہونے والی چیمپئن شپ میں کراچی کے تمام6ڈسٹرکٹس ایسٹ ،ویسٹ ،سائوتھ ،سینٹرل ،ملیر اور کورنگی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ دو دوزہ ایونٹ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ،سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ ایونٹ کو بہتر انداز سے منعقد کرنے کے لئے بوائز اینڈ گرلز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس گلفراز خان اور کامل حسن چیئر مینز ،انتصار حیدر اور رفعت جہاں نائب چیئر مین ،کمانڈر (ر) محفوظ اور ضمیر حسین جعفری ٹورنامنٹ ڈائرکٹرز ہونگے ۔محمد ندیم آرگنائزنگ سیکریٹری ،طارق خان اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ،عمیرہ صدیقی،نصرت حسین اور لالہ عبدالوحید اسسٹنٹ ڈائرکٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ ممبران میں فہمیدہ ضمیر،مبشر مختار،ایم نعمان ،ڈاکٹر ماجد،ناصرہ الیاس،خالدہ افتخار،واحد علی ،اخلا ق بخاری اور محمد اصغر شامل ہیں ۔