کلام اقبالؒ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: پروفیسر ڈاکٹر رفیق
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن ونظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا ہے کہ آ ج کلام اقبالؒ کو صحیح معنوں میں سمجھنے اوراس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ قائداعظمؒ ،علامہ محمد اقبالؒ اور مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ہماری تاریخ کے عظیم رہنما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ مےں تقرےبات ےوم اقبالؒ کے دوران طلباوطالبات کے مابین منعقدہ انعامی مقابلہ مصوری بعنوان ”علامہ محمد اقبالؒ اور شمع، علامہ محمد اقبالؒ اور شاہین، علامہ محمد اقبالؒ اور قلم“ کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجےد‘ نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔ ججز کے فرائض حنا سعدیہ، عاصمہ حامد، منیر مانی، افشاں اور نوشی نے انجام دئےے۔فاطمہ مقصود اور عمیر افتخارنے بالترتیب اول اور دوم، سیدہ دثار حسن نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ آئمہ ظہیر اور عائشہ طاہر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ہائی سیکشن میں سارہ زاہد نے اول، بختاور آغا اور رمشا شاہ نے مشترکہ طور پر دوم، عاصم عمران نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ صبغہ سلیم اور ہارون شاہد‘ عبدالواسع، جمال صادق اور رافع افتخار کو خصوصی انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ کالج لیول پر خزیمہ عباس نے اول، حبا عمران نے دوم جبکہ محمد طلحہ مشتاق نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ آرٹ کے طلباوطالبات کے مابین منعقدہ مقابلے میں سعید نے اول‘ حسنین علی نے دوم اور مستبشرہ نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد زبیر اور حمیرا فاطمہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔