صاحبزادہ فضل کریم محب وطن تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: تعزیتی ریفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام لاہور جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن میں صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کی صدارت چیئر میں مشائخ کونسل سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔ ریفرنس سے غلام رسول جماعتی اور خلیفہ محمد یونس نقشبندی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی دین اور ملک کے لئے خدمات اور اتحاد اہلسنت کے لئے اس کی جدوجہد کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم مدبر اور محب وطن سیاسی و مذہبی رہنما تھے جن کی کمی عرصہ تک محسوس ہوتی رہے گی ۔ اور وطن عزیز کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔