ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔افغان میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ حکومتی عہدے دار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کے لیے انتظام کیا جارہا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات سے میڈیا اور لوگوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38