چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ کے نام اہم ویڈیو پیغام شیئر کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رمیز راجہ کا ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ شائقین کا اور ہمارا درد ایک جیسا ہے، جو کچھ ہوا وہ پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کیا امید کررہے تھے اور کیا ہوگیا، ہم پہلے بھی اس طرح کی چیزوں کا سامنا کرنا چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے آگے بڑھے ہیں، انشا اللہ پھر سے دنیا کو چیلنج کریں گے، اس صورت حال سے باہر نکل آئیں گے.