
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی سطح پرکرونا وبا ءکی وجہ سے صحت کی صورتحال انتہائی سنگین ہے،وائرس کے پھیلاو¿ کی چوتھی لہر طاقت سے داخل ہو چکی ہے۔وائس آف فلسطین ریڈیو کو ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے کہا کہ فلسطین میں وبائی امراض کی حالت گزشتہ دور میں زیادہ شدت اختیار کرچکی ہے، کرونا وائرس کی چوتھی لہر طاقت سے داخل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے سپتالوں میں زیرعلاج کرونا مریضوں کی تعداد بہت حد تک بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور القدس میں انفیکشن کی شرح 15.7 فیصد تھی جبکہ غزہ میں 30 فیصد سامنے آئی ہے جو کہ بہت زیادہ اور خطرناک تناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم ان پر عمل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔