بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے35ہزار662نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد33417390سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ملک میں281نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک4لاکھ44 ہزار529 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ حکام نے کہا کہ زیادہ تر نئے کیسزاور ہلاکتیں بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی مجموعی تعداد 3لاکھ40ہزار639 ہے۔بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ32632222افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38