ایئر فرانس کے مسافر طیارے کو آگ لگنے کے باعث بیجنگ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر فرانس کا اے ایف 393طیارہ بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرانس کےلئے روانہ ہوااور اس کے فورا بعد ہی طیارے کے عقبی حصے میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا جس کے نتیجے میں طیارے کو ٹیک آف کے 14منٹ بعد بیجنگ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔واقعہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024