عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت کی منڈی پربھی مرتب ہوئے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ جمعہ کے دن مملکت میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 211.35 ریال (56.36 ڈالر) رہی جبکہ 21 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 184.93 ریال ( 49.32 ڈالر) رہے۔18۔قیراط والا ایک گرام سونا158.51 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 14 قیراط والا سونا 123.29 ریال فی گرام کے حساب سے فروخت کیا گیا۔اس کے علاوہ ایک اونس (بسکٹ ) کی قیمت 6577.50 ریال (1754 ڈالر) رہی جبکہ سونے کا پاؤنڈ (جنیہ) 1479.46ریال (394.52 ڈالر) میں فروخت کیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024