ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز کی تھانہ کالیکی منڈی میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے
حافظ آباد+جلال پور بھٹیاں(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران) ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز نے کی جانب سے ضلع بھر میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہریوں میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو نے تھانہ کالیکی منڈی میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔جبکہ ایس ایچ اوز کی جانب سے جامع مساجد میں کھلی کچہری کے دوران شرکاء کی طرف سے سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے قانون اور میرٹ کی بنیاد پر مناسب اقدامات کئے ۔