حافظ آباد: مریم قتل کیس ،ملزم دوبارہ گرفتار، پولیس نے والدین کیخلاف درج مقدمہ خارج نہ کیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حافظ آباد پولیس نے مریم کے ظالمانہ قتل کے بعد مبینہ زیادتی کے ملزمان کو گرفتارکرنے کی بجائے اسکے والدین کو ہی گرفتارکرکے ان کیخلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کردیا تھا بعدازاں حالات کومشکوک دیکھتے ہوئے عدالت نے مریم کے ماں باپ دونوںکو چند دن بعد ہی ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے مریم سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو حراست میںلینے کے بعدسیاسی اثر ورسوخ پر چھوڑ دیا تھا جس پر مقتولہ مریم کے والد عطا ء اﷲنے تین روز قبل اپنے بچوں سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس پر پولیس نے دوبارہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ لیکن پولیس نے تاحال باپ عطا ء اﷲاور اسکی بیو ی کے خلاف قتل کے الزام میں درج مقدمہ خارج نہ کیا ہے۔