گکھڑمنڈی:نوسر باز خواتین رکشہ سوارخاتون سے ہزاروں روپے ،موبائل فون ہتھیا کر رفو چکر
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) نوسر باز خواتین رکشہ میں سوارخاتون سے ہزاروں روپے ،موبائل فون ہتھیا کر رفو چکر ہو گئیںوزیر آباد کی رہائشی خاتون انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ملازمہ خالدہ پروین بسواری سٹی ٹورراہوالی چوک پر اتری ،صدیق فیملی ہسپتال جانے کیلئے رکشہ میں سوار ہو گئی جس میں پہلے ہی دو خواتین بیٹھی ہوئی تھیں ابھی رکشہ تھوڑا ہی آگے چلا تھا ایک خاتون نے الٹیاں کرنا شروع کردیں اسی دوران دوسری نوسر باز خاتون نے پرس سے نقدی رقم 51700روپے ،موبائل فون نکال لیا اور رکشہ سے اتر کر رفو چکر ہوگئیں کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔