عوام کاسیاسی جماعتوں سے اعتماد اٹھ چکا‘ عمران خان صدارتی نظام نافذ کریں: حیات اللہ ترین
اڈا ذخیرہ (نامہ نگار) سابق ایم این اے نواب حیات اللہ خان ترین نے کھوہ پرا نے والا پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی نون لیگ پی پی پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے کھچڑی پکائی ہوئی ہے 1973 سے اب تک ملک کی ایک کروڑ عوام سیاسی پارٹیوں کے جھانسوں میں آکر اب مایوس ہو چکی ہے 2018 میں عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا لیکن مایوسی ہوئی میں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ملک کی 23 کروڑ عوام کے ساتھ مذاق بند کیا جائے اور صدارتی نظام لاگو کیا جائے ۔