پودے لگا کرماحولیاتی آلودگی کو ختم کیا جا سکتا ہے: وسیم شیخ
ملتان ( لیڈی رپورٹر )فرسٹ وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائنز پاکستان وسیم شیخ نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کرماحولیاتی آلودگی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان کر یسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام چوہدری ٹیکسٹائل ملز کے اشتراک سے شجر کاری کے سلسلے میں پودے لگانے کے موقع پر کیا۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ درخت ماحول کو خوبصورت اور دلکش بناتے ہیں ۔ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ ڈاکٹر ابو بکر سعد ‘فرخ عمر چوہدری‘ محمد افضل سپرا، مغیث کھوکھرنے کہا کہ زیادہ سے پودے لگائے جائیں