امن کا قیام اور معیشت کی درستی
مکرمی! جہاد اسلام کی چوٹی ہے جس کے ذریعے دنیا میں امن قائم ہوتا ہے اور مسلمانوں کی معیشت درست رہتی ہے۔ جسے چھوڑ کر مسلمان اب ہر طرح کے زوال اور مسائل کا شکار ہیں۔ جب تک وہ دوبارہ اس پر نہیں آئیں گے‘ نہ انہیں دنیا میں امن نصیب ہوگا نہ ہی ان کی معیشت کبھی سدھرے گی۔ مسلمان اسلام سے بہت دور چلے گئے ہیں جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور بھگتتے رہیں گے جب تک جہاد پر واپس نہیں آئیں گے۔ مالک المک کا واضح ارشاد ہے اگر جہاد کے ذریعے وہ لوگوں کی سرکوبی نہ کریں تو دنیا میں ہر وقت شر و فساد ہی برپا رہے۔ (ابو عبداللہ، مریدکے، ضلع شیخوپورہ)