نیوزی لینڈ کا سیریز منسوخی کا فیصلہ سکیورٹی نہیں سیاسی ہے :قمر عباس
ملتان (جنرل رپورٹر)نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ سیکورٹی نہیں بلکہ سیاسی ہے ہیڈ آف اسٹیٹ کے برابر سیکیورٹی کی فراہمی کے باوجود نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنا عالمی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر کھلاڑیوں قمر عباس بھولا، محمد جمیل کامران، امجد رزاق بھٹہ، حامد خان پہلوان اور امان اللہ نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ چار روز سے پاکستان میں موجود تھی اور راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کر رہی تھی میچ سے صرف ایک گھنٹہ قبل سیکورٹی کو جواز بنا کر دورہ کو منسوخ کرنا پاکستان نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جس پر آئی سی سی کو نوٹس لینا چاہیے ۔