دنیا کے بہترین سرمایہ کار سٹیل ملز میں دلچسپی رکھتے ہیں ، میاں سو مرو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت پاکستان سٹیل ملز روڈ شو ز جاری رہے ،اجلاس میں وفاقی وزیرنجکاری، سیکرٹری نجکاری، وزارت کے دیگر اعلی حکام، قانونی اور سٹیل ملز کے مالیاتی مشیروں نے شرکت کی ۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سٹیل ملز سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے،وزیر اعظم پاکستان، سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت کے حوالے سے آگاہ ہیں، اور اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔دنیا کے بہترین سرمایہ کار کنسورشیمز ہی پری کوالیفیکیشن مرحلے میں داخل ہونگے۔ پاکستان اسٹیل ملز روڈ شو 23 ستمبر تک متوقع، وزارت نجکاری کے روزانہ کی بنیاد پر سرمایہ کاروں سے سٹیل ملز کی بحالی ملکی معیشت کے لیئے ایک نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔