بھیڑوں نے رونالڈو کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا
مانچسٹر(آئی این پی)مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو میدان میں شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اسی رونالڈو کو چند بھیڑوں نے ہرا دیا۔کرسٹیانو رونالڈو بھیڑوں کی آوازوں کی وجہ سے اتنا تنگ ہوئے کہ وہ اپنا 1ارب 40کروڑ سے زائد کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔رونالڈو برطانیہ کی چیشائر کاونٹی میں 15 دن پہلے ہی منتقل ہوئے تھے لیکن 7کمروں کے عالی شان گھر کے پیچھے موجود کھیتوں میں بھیڑوں کے ریوڑ کی موجودگی نے ان کی راتوں کی نیند حرام کر دی۔بھیڑوں نے رونالڈو کو اتنا تنگ کیا کہ وہ نئے گھر کی تلاش کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے اور چیشائر میں ہی 23ایکڑ اراضی کے 69کروڑ کے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں، جو سابق اسٹار اینڈریو کول کی ملکیت ہے۔اب اس گھر میں رہتے ہوئے رونالڈو اپنے چار بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ نئے گھر کی تلاش شروع کریں گے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86ملین پونڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ سائن کرلیا ہے۔