مہلک وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 9 لاکھ 50 ہزار 449 ہو گئیں ، متاثرین کی تعداد 3 کروڑ3 لاکھ40 ہزار853 ہو گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ20 لاکھ 31 ہزار229 افراد شفا یاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 لاکھ 59 ہزار 175رہ گئی۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ2ہزار213افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور68لاکھ74ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں مجموعی تعداد52لاکھ 12ہزار بڑھ گئی ہے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 84 ہزار 404ہوگئی ۔برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 44 لاکھ 57ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 35ہزار31اموات ہوئی ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10لاکھ 85ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 61 ہو گئی ۔پیرو میں بھی 7لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31ہزار 51افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23ہزار 665اموات ہوئی ہیں جبکہ 7لاکھ 43ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 772 ہو گئی جبکہ 6لاکھ 55ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6لاکھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور72ہزار 179اموات ہوئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38