پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام خیبر پی کے حکومت کیلئے نالج شیئرنگ سیشن
لاہور (کامرس رپورٹر ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ حکومت کیلئے نالج شیئرنگ سیشن کا انعقاد پی اینڈ ڈی کمپلیکس لاہور میں کیا گیا۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخواہ حکومت کے 20افسروں پر مشتمل وفد نے پی اینڈ ڈی آفس کا دورہ کیا اور سٹیک ہولڈرز اور سرکاری محکموں کے افسروں سے ملاقات کی جنہوں نے پنجاب میں مختلف ترقیاتی کاموں اور ان کے نفاذ کے طریقہ کار بارے معلومات شئیر کیں۔ وفد کی قیادت سپیشل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخواہ عامر سلطان ترین کر رہے تھے۔ انہوں نے پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں اصلاحات پر کام کرنے کے ضمن میں پنجاب حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔