راولپنڈی میں مزید181افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فیصل آباد میں بھی مزید دو افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ ڈینگی مزید چار اضلاع کو لپیٹ میں لے لیا۔ صوبے میں مزید ایک ہزار638کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک ڈینگی ہی ڈینگی، انتظامیہ بے بس، مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی۔ راولپنڈی میں صورتحال تشویشناک ہو گئی۔24گھنٹوں کے دوران مزید 181شہری ڈینگی کا شکار ہوئے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار601ہو چکی ہے۔جان لیوا وائرس سے متاثرہ1618مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور963کا اسلام آباد سے ہے جبکہ چکوال کے10، اٹک کے8اور جہلم کے2مریض زیر علاج ہیں۔مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث شہر کے ہسپتالوں میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ادویات کم پڑ گئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی بھی کمی ہے۔ مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر شہریوں کیخلاف11مقدمات درج کئے گئے۔فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثر مزید دو مریض داخل ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد39ہو گئی ہے۔ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ مزید چار اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔23اضلاع میں ڈینگی کے مزید ایک ہزار638کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور میں مزید61افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ985افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ سوات میں مزید10، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں9، ہری پور5، لوئر دیر12اور مانسہرہ میں ڈینگی کے مزید 8کیسز رپورٹ ہوئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024