راولاکوٹ کے نزدیک مال بردار گاڑی شاہراہ غازی ملت پر حادثہ کا شکار ہو گئی، حادثہ میں پانچ افراد جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا
راولاکوٹ آزادکشمیر سے راولپنڈی جانے والی مال بردار گاڑی ٹرک نمبر ایم این ایس 1936 راولاکوٹ کے قریب ٹھنڈی کسی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ میں پانچ افراد ممتاز ، اصغر، 22 سالہ دانش اور وحید نامی شخص جان بحق ہو گئے ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ حادثہ میں 24سالہ عاقب شدید زخمی ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کیا گیا جبکہ نعشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ میں جانبحق اور زخمیوں کا تعلق نارووال ، اوکاڑہ اور لاہور سے بتایا جا رہا ہے