محکمہ موسمیات نے شہر میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں22سے24ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے،22سے24ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے، ہوا کے کم دبا ئوکا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024