قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی پی پی رہنما کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے اسلام آباد میں خورشید شاہ کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔