سعودی عرب نے اس امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جو مشرق وسطی کے پانیوں میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فعال ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ریاض حکومت اس اتحاد کا حصہ بنی ہے۔ سعودی حکومت نے بتایاکہ انٹرنیشنل میری ٹائم سکیورٹی کنسٹرکٹ نامی اس اتحاد میں شمولیت سے اہم آبی تجارتی راستوں کی سکیورٹی اور ممکنہ حملوں کا موثر جواب دیا جا سکے گا۔ امریکا کے مطابق سعودی آئل انڈسٹری پر ہوئے ان حملوں میں ایران ملوث ہے تاہم تہران نے اس الزام کو رد کر دیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024