جنوبی کوریا نے ملک میں افریقی سوائن بخار کے دوسرے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع ایک فارم میں ایک مرے ہوئے سور میں یہ وائرس پایا گیا۔ حکام نے اس فارم میں موجود پانچ ہزار سوروں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک فارم میں ایک سور میں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اس فارم میں پالے گئے تقریب چار ہزاروں سوروں کو تلف کر دیا گیا تھا۔ اس پیشرفت سے خدشہ ہو گیا ہے کہ اس وائرس سے جنوبی کوریا کی سور بانی کی اہم صنعت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024