وزیر اعظم عمران خان نے پہلے سے تیار شدہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ ایزی فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ منصوبے کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاق کابینہ کے ارکان، پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ یہ پلانٹ ممتاز چینی کمپنی ہنان ڈی آر کنسٹرکشن گروپ ایم تھری خصوصی اقتصادی زون میں قائم کررہی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کے حالیہ دورہ بیجنگ میں ہنان ڈی آر کنسٹرکشن گروپ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران گروپ نے برآمد اور مقامی طلب پورا کرنے کے لئے پاکستان میں پری فیبریکیٹڈ گھروں کی تیاری کے لئے سرمایہ کاری کرنے اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38