پولیس تشدد سے متاثرہ بھٹہ مزدور نشتر ہسپتا ل میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے بااثر زمیندار کی خوشنودی کیلئے 11ستمبر کی رات نوجوان کو گھر سے حراست میں لیا تھا۔لیہ میں پولیس تشدد سے متاثرہ بھٹہ مزدور نشتر ہسپتا ل میں دم توڑ گیا۔ زخمی صغیر عباس گذشتہ چھ روز سے زیر علاج تھا۔ پولیس کے مبینہ تشدد سے پچیس سالہ نوجوان کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ پولیس نے بااثر زمیندار کی خوشنودی کیلئے گیارہ ستمبر کی رات نوجوان کو گھر سے حراست میں لیا تھا۔ واقعہ پر انسپکٹر سمیت چار پولیس ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔واقعہ کو 6روز گزرنے کے باوجود کسی پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ لواحقین نے ڈی پی او، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اورملوث پولیس ملازمین کیخلاف قتل کے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024