جناح اسپتال چلڈرن وارڈ سے نومولود بچی اغوا
کراچی (این این آئی) این آئی سی ایچ اسپتال سے نومولود بچی کو نامعلوم اغوا کار خاتون لے کر فرار، اسپتال انتظامیہ کی پراسرار خاموشی، والدین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ کی حدود این آئی سی ایچ اسپتال سے نامعلوم خاتون قصبہ میانوالی کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی واقعہ کی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو دینے کے باوجود کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ بچی کے والد محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ بچی پیر کی شام 4 بجے سے غائب ہے اور 5 روز قبل لیاری جنرل اسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کی طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔ بچی کے والد نے آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے بچی کی بازیابی اور اغوا کار خاتون کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔