پاکستان کو دوسروں سے زیادہ اپنے نقصان پہنچارہے ہیں۔ اسلم خان
کراچی(سٹی نیوز) محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و سابق امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ محب(مہاجر) قوم کو دوسروں سے زیادہ اپنے نقصان پہنچارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فاروقیہ پر محب قوم کے بزرگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کودونوں ہاتھوں میں لڈو رکھنے کی عادت ہے اسی لئے ایم کیو ایم کے مئیر کراچی وسیم اختر بلدیاتی مسائل کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے خواں کراچی میں صفائی وستھرائی کی صورت حال جتنی بھی خراب ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملکی معیشت کی جان ہے لیکن افسوس ہے کہ ایم کیو ایم اس کے حقوق کے لئے لڑنے کے بجائے اس کا سودا کرنے کی بات کررہی ہے۔