سندھ حکومت کو این جی اوز کے حوالے کردیا جائے، جمال صدیقی
کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کے بیانات پر اپنے رد عمل میں کہا کہ صوبائی وزراء سندھ کی عوام کو مسلسل گمراہ کررہے ہیں جذباتی تقریریں کرنے والے وزراء سندھی قوم کیساتھ سلوک کا حساب دیں میرپورخاص میں ایمبولینس نہ ملنے پر تین افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں سندھ حکومت کی براہ راست غفلت نظر آئی میرپورخاص واقعے پر رپورٹ ایک ماہ میں مانگنا شرمناک عمل ہے بدین کے انڈس ہاسپٹل میں تین بچوں کی ہلاکت پر محکمہ صحت کا کوئی عمل نظر نہیں آیا بدین کا سول ہاسپٹل انڈس این جی او کے حوالے کردی گئی ہے جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاول سمیت پوری سندھ حکومت کو این جی اوز کے حوالے کردیا جائے سندھ بھر میں محکمہ صحت خود پولیو کا شکار ہے سندھ حکومت کے وزراء علی زیدی کی بجاء ایان علی ، عزیربلوچ اور چاچا چینی کو نوازنے کا ذکر بھی سندھ کی عوام کے سامنے رکھیں بلاول بھٹو اگر ان نااہلیوں کے ذمہ دار نہیں تو بلاول سندھ حکومت سے لاتعلقی کا اظہار کریں کراچی سے کشمور جل رہا ہے اورسندھ حکومت کچرہ کمیٹی بنانے میں مصروف ہے پیپلزپارٹی وزراء بانی ایم کیو ایم سے زرداری صاحب کی قربتوں کا وقت بھی یاد رکھیں وفاق سے پیسے نہ ملنے پر سندھ حکومت کی عیاشیاں بند ہوچکی ہیں وفاق سندھ کے مظلوم لوگوں کی ہر جگہ مدد کرتا رہے گا وفاق براہ راست صوبے کی ترقی کے لیے کام کرے گا ۔